• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعت کی محافل ایمان کی تازگی کا ذریعہ ہیں:قاری ناصر میاں

ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر )پیر طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ نعت کی محافل ایمان کی تازگی فروغ عشق رسولؐ کا موثر ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سالانہ محفل جمال نعت میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مفتی اسلم فیضی نے کہا کہ آمد رسول ؐ سے پوری دنیا بقعہ نور بن گئی۔ جہالت کا خاتمہ ہوا۔حافظ نوید گل قادری، محمد سلیم حامدی،قاری طاہر حامدی،قاری منیر حامدی، قاری سعید سرمد،محمد ربنواز چشتی نے نعت پیش کی ۔مہمان خصوصی پیر حافظ محمد ناصر اویسی، صاحبزادہ معصوم میاں حامد، حاجی جاوید اختر انصاری این پی اے،میاں محمود انصاری،شیخ عمران ارشد،شیخ عمران لیاقت،چوہدری شہزاد انصاری، قاری اسلم حامدی،حاجی سلیم حامدی،رکن الدین ندیم حامدی، قاری سعید سرمد،محمد وقاص قریشی، حاجی محمد صابر قریشی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے ملکی سالمیت اور استحکام پاکستان اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
تازہ ترین