شام نے خلیجی ممالک تک نئی زمینی تجارتی راہداری بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی راہداری آبنائے ہرمز کے متبادل تجارتی راستہ فراہم کرے گی۔
عرب امارات اور سعودی عرب شام میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی تلاش کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی راہداری سے شام، عراق، سعودی عرب اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ مجوزہ راہداری سے زمینی نقل و حمل اور علاقائی تجارت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔