• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی:احراراسلام

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد ہرفورم پرجاری رہے گی۔اسلامی نظام کا نفاذ کردیاجا تاتو آج ہم تمام مشکلات پر قابوپاچکے ہوتےقادیانیوں کے لیے اپنی متعینہ غیرمسلم حیثیت کو تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت کے قوانین پرعمل درآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے جس سے بسااوقات فضا مکدر ہوجاتی ہے ۔ احرارکارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگر قیام ملک کا اصل مقصد یعنی اسلامی نظام کا نفاذ کردیاجا تاتو آج ہم ان مشکلات پر قابوپاچکے ہوتے جو ہمیں آج درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قادیانیت کی جڑیں یہودیت اور دہشت گردی سے ملتی ہیں ۔اس موقع پر صوفی عبدالشکور احرار،محمد نوید طاہر،مفتی نذیراحمد ،حکیم عبدالرزاق ،مولانا محمد اشفاق غزالی بھی موجودتھے ۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کے تنظیمی امور کا جائزہ لیااور مسجد ختم نبوت کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین