• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ٹی ایچ کیو قتل کیس،تفتیشی افسرتبدیل،4رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان،تلمبہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈاکٹر اشعر مسعود قتل کیس میں میرٹ پر تفتیش نہ ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز پی ایم اے جنوبی پنجاب کے وفد نے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد سے ملاقات کی اورکیس سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں تفصیلی گفتگو کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم بنا دی گئی جبکہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی میاں چنوں کو نیا تفتیشی افسر بنا دیا گیا جبکہ کیس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پولیس سے تعاون اور معلومات شئیرنگ کے حوالے سے فوکل پرسنز پر مبنی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی ایف آئی آر میں موجود سقم کو بھی دور کیا جائے گا جبکہ ڈی پی او خانیوال نے یقین دہانی کروائی کہ وہ خود ٹی ایچ کیو میاں چنوں کا دورہ کر کے اس کیس پر مکمل نظر بھی رکھیں گے اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں گے۔وفد میں ڈاکٹر مقبول عالم ،زاہد خان ،ذوالقرنین حیدر ،یوسف لغاری ،ڈاکٹر طاہر ،شاہد اقبال ،شفقت ،وقار نیازی،دیگر ڈاکٹر ،نرسز اور ڈاکٹر اشعر مسعود کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ تلمبہ سےنامہ نگاکےمطابق پی ایم اے جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹرمسعودالرؤف ہراج نےجنرل سیکرٹری پی ایم اے میاں چنوں ڈاکٹر طاہر حسین چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ اونے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ڈاکٹرحافظ محمد مزمل کے گھر چھاپہ مارکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بد تمیزی کی جس کے بارے میں آرپی او ملتان کو بھی آگاہ کیا ہے مگر تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ اس موقع پر پی ایم اےخانیوال مظفر گڑھ،کبیر والا کے عہدے دار اور مقامی ڈاکٹرز نذیر ہراج،ڈاکٹر حافظ قمر زمان ڈاکٹر حافظ ندیم ڈاکٹر طاہر حسین چوھدری ڈاکٹر آصف منیر چوہدری۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ڈاکٹر تنویر اجمل،ڈاکٹر محمد رفیق گجر،ڈاکٹر بلال ربانی،ڈاکٹر مشتاق چوہدری،ڈاکٹر اکبر،ڈاکٹر عبدالستار کمبوہ و دیگرموجودتھے۔
تازہ ترین