• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے‘ ارباب خضر حیات

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان اور پی کے 68کے سابق امیدوار ارباب افضل اکبر حیات خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ میاں محمد نواز شریف جلد تندرست ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ قوانین کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سو فیصد دعوے سے کہتے ہیں کہ نواز شریف علاج کے بعد ملک میں واپس آئیں گے اور اپنے خلاف بنائے گئے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ جب میاں نواز شریف کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تو اس وقت وہ اپنی بیمار اہلیہ کے پاس لندن میں موجود تھے کیا اس وقت انہوں نے کوئی شورٹی بانڈ دے رکھا تھا‘ نواز شر یف کا ماضی سب کے سامنے ہے ان کی سب سے بڑی گارنٹی 22کروڑ عوام اور ان کی اپنی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور امید ہے کہ عوام ایک مرتبہ پھر نواز شریف کا ساتھ دیں گے اور مستقبل میں حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔
تازہ ترین