• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت قبائلی عوام سےکئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، سراج الحق

حکومت قبائلی عوام سےکئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، سراج الحق


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اور ان علاقوں کے تعمیر و ترقی کے لیے مختص سالانہ سو ارب روپے فوری طور پر ریلیز کی جائے۔حکومت کیخلاف اپنے طریقے سے تحریک کا آغاز کرینگےاسے گراکر عوامی مینڈیٹ والی حکومت بنائی جائیگی، دوسرا مالی سال شروع ہونے میں چند ماہ باقی ہیں لیکن تاحال قبائلی اضلاع کیلئے ان مختص شدہ رقم میں سے ایک روپیہ بھی ریلیز نہیں ہوسکا۔ ایک ایسی بے برکت حکومت آئی ہے کہ دیگر چیزوں کی طرح آخر کار ٹماٹر بھی مہنگا ہوگیاہے اور لوگوں نے ٹماٹر کے باغوں پر چوکیدار بٹھادئیے ہیں۔ حکومت کو ختم کرنے کیلئے واحد راستہ یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے نشستوں سے مستعفی ہوجائیں مگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس کام کیلئے تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین