• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران : پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج، 36 افراد ہلاک

ایران : پیٹرول کی قیمتیں بڑھانےپراحتجاج، 36 افراد ہلاک


ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد دارالحکومت تہران سمیت اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث گزشتہ 3 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایران میں جاری مظاہروں پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ انقلاب اور ایران دشمنوں نے ہمیشہ توڑ پھوڑ کی اور سلامتی کی خلاف ورزیوں کی حمایت کی جبکہ اب بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہےکہ احتجاج کرنا عوامی حق ہے لیکن ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

تازہ ترین