• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، کائرہ

عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، کائرہ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔

میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تو حکومت کے اتحادی بھی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت کو توڑا گیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف صاحب کو عدالت نے رعایت دی ہے، پیپلز پارٹی کی عوام سے ڈیل ہے، ہم عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیں گے جبکہ آپ اپنے سارے وعدوں سے یوٹرن لے گئے، اس پر کون کون سر پیٹے گا؟

تازہ ترین