• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: فرانسیسی مہم جو کا بلند ترین غار سے گزرنے کا مظاہرہ

فرانسیسی ایڈونچرسٹ کابلند ترین غار سے گزرنے کا مظاہرہ


یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے تاہم ان میں سے کچھ نوجوان ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوانوں کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جنہوں نے فلمی ہیرو آئرن مین کا انداز اپنایا اور جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر دنیا کی سب سے بلند قدرتی غار سے گزرنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فرانسیسی کھلاڑی Vincent Philippe Reffet اور Frederic Yves Fugen نے اپنے اسٹنٹ کیلئے چین کے شہر Zhangjiajie کے پہاڑ Tianmen پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔

فرانسیسی کھلاڑیوں نے جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ونگ سوٹ جمپنگ کا شوق پورا کیا بلکہ 240میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیانمن کی قدرتی غار سے گزرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

تازہ ترین