• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا پلان بی کے تحت لاہور میں دھرنا

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت لاہور میں بھی دھرنا دے دیا، جی ٹی روڈ پر ٹریفک بند ہونےسے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جے یو آئی کے کارکنوں نے لاہور میں شاہدرہ سے آگے امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جس سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ مظاہرین صفیں بچھا کر سڑک پر بیٹھ گئے، ان کا کہنا تھا کہ ناجائز حکومت کو نہیں مانتے اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔

دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ کے دونوں جانب راہ گیروں، خواتین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے دو، دو کلو میٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہا ہے۔

جے یوآئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ 27 نومبر تک اسی جگہ روزانہ ظہر سے مغرب تک دھرنا دیں گے، تاہم دھرنے کا مقام بدل بھی سکتے ہیں۔

تازہ ترین