• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وفاقی کابینہ میں ردوبدل‘ اسد عمرکی واپسی، خسروبختیار کا قلمدان تبدیل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے ‘ انہیں منصوبہ بندی کی وزارت دی جائے گی جبکہ خسروبختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں پٹرولیم کی وزارت سونپی جائے گی۔ 

پیر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے فیصلے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرکو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین