• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے 5 ویں روز بھی دھرنے، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

اسلام آبا (نمائندگان جنگ ،نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت مسلسل پانچویں روز بھی ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پید اہوئیں، کئی مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،مولانا فضل الرحمٰن نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے نوا زشریف کو باہر علاج کی اجازت دیکر درست فیصلہ کیا ، پلان بی پر عملدرآمد جاری رہیگا،تلہ گنگ میں جنگ کے نمائندے سے خصوصی گفتگومیں مولانا فضل الرحمٰن نے کہاحکومت نے نواز شریف کی صحت کے حوالےسے کافی مشکلات پیدا کیں ،عدلیہ نے بیرون ملک علاج کی اجازت دیکر درست فیصلہ کیا ،سراہتے ہیں۔

تازہ ترین