• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکے مختلف علاقوں میں نشئیوں کے ڈیرے ، عوام پریشان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمیٹی چوک سمیت اندرون شہرکے مختلف علاقوں میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔سڑکوں کے کنارے سرعام بیٹھ کرنشہ کیاجارہاہے جنہیں کوئی روکنے ٹوکنے والانہیں جس سےعوام اور کاروباری حضرات تنگ آگئے۔ جب کہ نشئی چھوٹی موٹی وارداتیں بھی کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں باالخصوص کمیٹی چوک، مری روڈ،وارث خان ،بنی چوک ، جامع مسجدروڈ، صدرکینٹ ،نصیرآباد، پیرودھائی کے علاقوں میں نشے کے عادی افرادبڑی تعدادمیں سڑکوں کے کنارے بیٹھے نشہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔پولیس حکام کاکہناہے کہ نشئیوں کے خلاف کارروائی کرکے وہ خودپھنس جاتے ہیں انہیں گرفتارکرکے حوالات میں رکھناممکن نہیں ہے نشے کی طلب ہوتے ہی نشئی مرنے مارنے پراترآتے ہیں جب کہ جیل حکام نشے کے عادی افرادکوقبول کرنے سے انکارکردیتے ہیں۔ان نشئیوں کےعلاج اوربحالی کے لئے حکومتی سطح پریانجی طورپربحالی مراکزہونے چاہئیں جہاں ان کاعلاج معالجہ کرکے انہیں معاشرے کاکارآمدفردبنایاجاسکے۔
تازہ ترین