• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کے ریٹائرمنٹ کے قریب افسران کو دوہرے کرنٹ چارج دینےپر پابندی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے ریٹائرمنٹ کے قریب افسران کو نوازنے کیلئے دوہرے کرنٹ چارج دینے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پابندی لگادی ہے۔ باخبرذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کے قریب افسران کو مالی فائدہ دینے کیلئے بڑی پوسٹوں کا اضافی چارج دے دیا جاتا تھا۔ جس سے نہ صرف تنخواہ میں اضافہ ہوجاتا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور دیگر مالی مراعات بھی بڑھ جاتی تھی۔وفاقی وزیر نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اس کوقومی خزانے پراضافی بوجھ قراردیا ہے اور ہدایت کی کہ کہ ریٹائرمنٹ کے قریب کوئی کرنٹ اضافی چارج نہیں دیا جائے گا نہ ہی ریٹارمنٹ کے آخری چھ ماہ میں کسی ہل اسٹیشن پر پوسٹنگ ہوا کرے گی۔اس حوالے سے پاکستان پوسٹ کے اعلی افسران کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افسران کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین