• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) گرانفروشوں اور ذخیرہ اند وزوں کے خلا ف ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے81گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرز نعیم افضل،زیب النساء ناصر، حرار ضوان، طارق عثمان،ناصر ولایت لنگڑیال، سپیشل پرائس مجسٹریٹ سی او ڈسٹرکٹ کونسل،نائب تحصیلدار اور دیگر نے 689دکانوں پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی پر 263افراد کو 5لاکھ روپے جرمانہ اور 97افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، اوزان و پیمائش راولپنڈی مظفر انصاری نے بھی 6 دکانداروں کو 56 ہزار روپے جرمانے عائد کئے۔
تازہ ترین