راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اداروں کو ایک کے بجائے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کے بعد ہی یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے۔ سی ای او آفس میں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے ایک مکمل برانچ کی منظوری اور رجسٹریشن میں آسانی کیلئے 15دن میں سافٹ ویئر تیار کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کا سوشل میڈیا اکائونٹ بنانا بھی بہترین اقدام ہے۔