کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسٹیورٹ روڈ پر گیس کے باعث گھر میں آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا پولیس کے مطابق اسٹیورٹ روڈ کے علاقے غازی اسٹریٹ میں رہائش پذیر ملک محمد اسحاق کے گھر میں گیس ہیٹر کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا آگ کے باعث گھر کا سامان اور دستاویزات جل کر راکھ ہو گئیں ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔