• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ہومی سائیڈ انسپکٹروں کے وارنٹ،گرفتار کرکے آج پیش کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے2 ہومی سائیڈ انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ مخدوم رشید کے انسپکٹروں ارشاد الحسن اور اختر السلام کو گرفتار کرکے آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے نہری پانی چوری سے روکنے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلیٹ سیل سے 23 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں محمد شاکر نے موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹا محمد زاہد کو ملزمان اکرم، اعظم ، امام بخش، شہزاد، شہباز، محمد فاروق اور دیگر دو نامعلوم افراد نے موگہ توڑ کر پانی چوری سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پرتھانہ مظفرآباد پولیس کو مقدمے کی درخواست دی، لیکن پولیس نے شنوائی نہیں کی،ماڈل کورٹ نے منشیات کے ملزم شاہد حسین کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، ماڈل کورٹ نے منشیات کے ملزم خالد سین والا کو مقدمہ کی پیروی نہ کرنے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، فاضل عدالت نے منشیات کے 2 ملزمان لیاقت اور اظہر عرف کالاکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نےشہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے ویزے پر بھجوانے کے ملزم شریف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے شہریوں سے 22 لاکھ 90 ہزار روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،فاضل عدالت نے گرلز سکول کالج کی بسوں کے ساتھ چلتے موٹر سائیکل پر فحش حرکات کرنے والے ملزم فہیم احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین