• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے انٹرویوز

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاورنے صو بے کے پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 2019-20ء کے داخلوں کے لئے انٹرویوز کاآغا زکردیا ،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد جاویدمہمان خصوصی تھے ، رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، سنٹرل ایڈمشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد،ڈائریکٹر ایڈمشن ارشد خان بھی موجو د تھے۔ انٹریوزسابق پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ نشستوںک ے مطا بق صوبے کے آٹھ پرائیویٹ میڈیکل اور پانچ ڈینٹل کالجوںمیں اوپن میرٹ، فارن سیلف فنانس اور ضم اضلاع کی 1175 نشستوں پر 25نومبر تک جاری رہیں گے۔کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کے مطابق اوپن میرٹ کی 1002 نشستوں پر 18نومبر سے شروع ہونے والے انٹرویوز 23نومبر تک جاری رہیں گے جب کہ فارن سیلف فنانس اور ضم اضلاع کے لئے مختص نشستوں پر انٹرویوز25نومبرکو ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد جاوید نے آفر لیٹرز جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طب ایک قابل فخر پیشہ ہے جس میں داخلہ ملنا طلباء وطالبات اوران کے والدین کےلئے یکساں اعزاز کی بات ہے، یہ مقدس پیشہ اختیار کرنے سے مستقبل کے نوجوان ڈاکٹرز پر امتیازی نمبروں کے ساتھ ساتھ طبی تعلیم اورجدید مہارتوں کے حصول کی دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
تازہ ترین