• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنڈا بردار افراد کا گھر پر دھاوا‘ میاں بیوی پر تشدد‘دو نوں زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) ریگی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ڈنڈا بردار افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ واجد ولد الماس خان ساکن سفید سنگ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ڈنڈوں سے لیس ملزمان خیال محمد ولد طاوس، وقار، سہیل پسران حسن ولی ساکنان سفید سنگ نے اُن کے گھر پر دھاوا بول دیا اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر اُسے اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین