• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس

گرین شرٹس نے برسبین میں ٹریننگ کا آغاز کردیا


آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا عزم لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی گابا ٹیسٹ کے لیے برسبین میں پریکٹس کا دوسرا روز ہے، پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں جبکہ نیٹس میں قومی بلے بازوں نے جم کر پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن کے دوران عابدعلی کو بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرائی گئیں، بولرز نے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بلےبازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز کرلی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین