سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم سمیت کابینہ کے چیلنج کا اعلان کردیا ہے۔
ایل این جی کیس میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ میں حالیہ ردوبدل پر بول پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری وفاقی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہے؟ڈکلیئر کریں، آپ کو سارے چور نظر آجائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نالائقوں کا ٹولہ ہے، ادھر سے اٹھاکر ادھر رکھ دیں، نالائق پھر بھی نالائق ہی رہتا ہے۔
شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ رحم صرف ایک ہی ذات کرتی ہے۔