ناروے کپ فٹ بال میں عدم شرکت : ٹیم کو فنڈ کی رقم سندھ کے خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی رقم حاصل کرکے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر سندھ کے محکمہ کھیل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے لیاری فٹ بال اکیڈمی کے عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حاصل کی گئی رقم سرینڈر کریں اورسندھ حکومت کے ٹریژری ڈپارٹمنٹ میں جمع کرائیں۔