لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں آج رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 46 گواہان عدالت میں پیش ہو کر گواہی دینگے۔ گواہوں میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے مولانا محمد رحمت اللہ، سابق سیکرٹری ٹو چیف منسٹر سید توقیر شاہ اور سابق سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امداد اللہ بوسال بھی شامل ہیں ۔اسی طرح احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی،اس کیس میں 8 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے ڈی پی او آفس ساہیوال 360 ملین کرپشن اسکینڈل کیس میں ملزم عارف حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی ۔