کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تاجر کے قتل اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے جرم میں سزائے موت کےخلاف ہاشم عرف قادری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے الزام میں بھی 14 سال قید برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہاشم عرف قادری صاحب کو پھانسی دینے کاحکم سنایا تھا۔