فرانس میں آج موسم انتہائی گرم ہے، درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج درجہ حرارت کے 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شدید گرم موسم کا یہ سلسلہ اگلے 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد جمعرات کو درجہ حرارت معمول پر آ کر 31 ڈگری تک گر جائے گا۔
آج فرانس میں 84 اضلاع کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے تقریباً تمام حصوں میں گرمی کی غیر معمولی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
ادھر 2004 کے گرم موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی حکومتوں نے معمر اور بیمار اکیلے رہنے والے افراد کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب لوگوں کی اکثریت نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا ہے جبک جو ساحل پر نہ جاسکے وہ سوئمنگ پولز اور پارکوں میں درختوں کے سایہ میں دن گذار نے پر مجبور ہیں۔