• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن ، ایک روز میں 93 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں93بجلی چورپکڑلئے جب کوایک لاکھ5ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16لاکھ17ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ3 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ،18نومبر کو ملتان میں6گھریلوصارفین کو8569یونٹس چوری کرنے پر160832روپے جرمانہ کیاگیا۔وہاڑی میں10گھریلو صارفین کو6853یونٹس چوری کرنے پر 128898روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں 12گھریلوصارفین کو14366یونٹس چوری کرنے پر200308روپے جرمانہ،جبکہ خانیوال میں17گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو17404 یونٹس چوری کرنے 258080 روپے جرمانہ کیاگیا ۔
تازہ ترین