• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی پانی کے بلوں میں پچاس فیصد معافی کا اعلان کرے‘ثمر ہارون بلور

پشاور(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پانی کے بلوں میں پچاس فیصد معافی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں،عوام نے اب باقاعدہ طور پر پانی کے بل بھرنا شروع کردیے ہیں۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو آسانیاں دینے کی خاطر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ عوام کو نہ صرف پانی کے بلوں میں ریلیف دیں بلکہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے بلوں کو قسطوں پر کرنے کا اعلان بھی کیا جائے۔
تازہ ترین