• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جھینگے کی فارمنگ شروع کر دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

مظفر گڑھ میں کھارے پانی کی حامل زمینوں پر جھینگے کی فارمنگ کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔

محکمۂ فشریز کے مطابق جن بنجر زمینوں پر فصلیں کاشت نہیں ہو سکتیں وہاں جھینگے کی فارمنگ کامیابی سے کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فارمرز جھینگے کی فارمنگ کر کے فی ایکڑ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کما سکتے ہیں۔

مظفر گڑھ کے بہترین موسم کے باعث سال میں 2 مرتبہ بھی جھینگوں کی فارمنگ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: انجکشن سے جھینگوں کا وزن بڑھانے کا انکشاف

فارمرز کا کہنا ہے کہ جھینگے کی فارمنگ کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشیں خوش آئند ہیں، جنوبی پنجاب میں پراسیسنگ یونٹ قائم اور جھینگے برآمد کر کے بھاری زرِ مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین