• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے میں بچے سے بدفعلی، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مدرسے میں بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم ذیشان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے مدرسے میں بچےکو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بچے کے ساتھ یہ معاملہ وہاں ہوا جہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے، بچے کو مدرسے کے قاری کی حفاظت میں دیا گیا تھا اور حفاظت کرنا اس پر لازم تھا ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ہمارے معاشرے میں زیادہ ہو رہے ہیں، پولیس تفتیش کا کوئی حال نہیں جبکہ ریاست بھی ایسے واقعات کی پروا نہیں کر رہی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ جو معاشرہ بچوں کا تحفظ نہ کرسکے اس معاشرے کا کیا ہو گا ؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بچے کے ساتھ غیر فطری واقعہ ہوا، تفتیشی افسر کو کچھ پتہ ہی نہیں، ایف آئی آر کے مطابق بچے کے والدین نے قاری کو بتایا لیکن اس نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔

تازہ ترین