• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی

وزیرِ اعظم  کے معاونِ خصوصی یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔

یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان نے دی تھی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: سرکاری ٹی وی، یوسف بیگ چیئرمین ہونگے

یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا 3 مختلف حکومتی ادوار میں 3 مرتبہ سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کئی نجی چینلز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

تازہ ترین