• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمرکیخلاف جان بوجھ کرمنظم اندازمیں مہم چلائی گئی،یوسف بیگ مرزا

لاہور( خصوصی نمائندہ ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے کہا ہے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکیخلاف جان بوجھ کرمنظم اندازمیں مہم چلائی گئی کہ آئی ایم ایف کے پاس وہ خاطرخواہ تیاری کے ساتھ نہیں جاتے ہیں ، آئی ایم ایف نے خود ان الزامات اورافواہوں کی تردیدکی ہے۔ انہوں نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹھوس حقائق، شواہد اوردستاویزات پرمبنی ہے جبکہ کسی حکومتی شخصیت کا دورہ ملتوی کرنا ایک سیاسی عمل ہے جو چلتا رہتا ہے ، سندھ کے دورے کا ملتوی ہونا اورجعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اوران دونوں چیزوں کو آپس میں جوڑنا نہیں چاہیے ۔یوسف بیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حقائق اورشواہد کی بنا پرسب کچھ واضح کیا گیا ہے ، وہ ایک قانونی معاملہ ہے ، جے آئی ٹی نے تمام ٹرانزیکشنز، بینک اکاؤنٹس، سہولت کارسب کو واضح کردیا ہے،اب ان قانونی معاملات کو سیاسی بیانات کے پیچھے چھپایا نہیں جاسکتا، کچھ لوگ اب ان سیاسی بیانات کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارش پرہی نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اب سپریم کورٹ کے حکم پر ان ناموں پرنظرثانی کی جارہی ہے ، اس میں دیکھا جارہا ہے لسٹ میں شامل کون سے لوگ پاکستان میں ہیں اورکون سے لوگ ملک سے باہرجاچکے ہیں ، دوسرایہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ لسٹ میں شامل کس فردنے کیا جرم کیا ہے ، ا س کے جرم کی نوعیت کیسی ہے اوراس کے ساتھ کیا ہونا چاہئے ،یہ چیزیں طے ہونے کے بعد رپورٹ دوبارہ کیبنٹ میں پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین