• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول سہل بنا دیا، ڈی ایس پی

کراچی ( خالد محبوب /اسٹاف رپو رٹر) ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ادریس احمد نے کہا ہے کہ نہ بد عنوانی کرتاہوں نہ بد عنوا نی کرنے والوں کو بخشتا ہوں ، چارج سنبھالنے کے بعد ناظم آباد ڈرائیو نگ لائسنس بر انچ میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول سہل بنا دیا ہے۔ یہ بات انھوں نے نمائندہ جنگ سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات میں کہی، انھوں نے کہا کہ میرٹ میری ترجیح ہے، چارج سنھبا لنے کے 4ماہ کے دوران عوام کی سہولت کے لئے اضافی نشستوں ،خواتین اور بزرگوں کے لئے علیحدہ کائونٹر ،خواتین اورڈرائیونگ ٹیسٹنگ ایریا میں دھو پ سے بچائو کے لئے شیڈ اور پکافرش بنانے کے علاوہ خواتین اور مردوں کے نئے اور کشادہ ٹوائلٹ ،نئی فوٹواسٹیٹ شاپ اور کینٹین قائم کی گئی ہے ۔

تازہ ترین