• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ ہالینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پرسکیو رٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ملکہ ہالینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پرسکیورٹی پلان کی تیاری کیلئے بدھ کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جیسکیورٹی ،ڈی آئی جی آپریشنز ، اے آئی جی سپیشل برانچ ،ایس ایس پی سکیورٹی اور ایس ایس پی ٹریفک نے شرکت کی اجلاس میںملکہ ہالینڈلینڈ کی آمد کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،مہمان خصوصی کی آمد کے دوران وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین