• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور حملے میں ملوث افراد کوگرفتارکیاجائے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون ایس ایف کی آرگنائزنگ / الیکشن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اوررکن معصوم خان میرزئی نے گزشتہ دنوں پشتون ایس ایف زرعی یونیورسٹی پشاور کے جنرل سیکرٹری پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتونخوا حکومت کی سرپرستی میں نہتے طلباء پر حملہ افسوسناک ہے منفی حربوں کے ذریعے تنظیم کے کارکنوں کو مرعوب نہیں کیاجاسکتا پشتون ایس ایف کی تاریخ رہی ہے ہم نے ہمیشہ جبرکیخلاف ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مقدمہ درج کرکے حملے میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائےواقعہ کیخلاف آج سائنس کالج سے پریس کلب کوئٹہ تک ریلی نکالی جائے گی کارکن اپنی شرکت یقینی بنائیں درایں اثناء پولی ٹیکنیکل کالج کوئٹہ کی آرگنائز نگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے آرگنائزر وارث خان ‘ عاصم خان ڈپٹی آرگنائزر اور اقبال ترین رکن ہونگے۔
تازہ ترین