• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ملتان، خانیوال کے برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان اور خانیوال کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست پر چیئرمین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مذکورہ ملازمین کی بحالی کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں فوزیہ یامین سمیت 5 ملازمین نے موقف اختیار کیا تھا کہ5سال ڈیلی ویجز پر کام کرنے کے باوجود مستقبل کرنے کےبجائے نوکری سے نکال دیا گیا ہے ، ہائیکورٹ نے عرس پیر جہانیاں پر میلے کو روکنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے ، دریں اثناہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نجی ڈویلپرز کے چیئرمین کو 26 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے، فاضل عدالت میں نجی ہاؤسنگ سکیم میں خرید کردہ گھر کی رجسٹری نہ کرانے کے خلاف شہری عبدالقادر شاہ نے رجوع کیا تھا ۔
تازہ ترین