• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو قطروں سے محروم رہنے والے بچوں کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا نے پولیو قطروں سےمحروم رہ جانے والے بچوںکو قطرے پلانے کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سےصوبے بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا جوایک ماہ تک جاری رہے گی۔ مہم چلانے کا فیصلہ چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو انہوں نے ای او سی کوآرڈی نیٹر عبدالباسط کو جاری کی تھیں۔ چیف سیکرٹری میں نے درپیش چیلنجوں، مرض کے خاتمے، خصوصاً پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو قطرے دینے کے لئے معمول سے ہٹ کر غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں ا۔ای او سی کوآرڈی نیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کہ والدین کی جانب سے انکار کے باعث ایک بڑی تعداد میں بچے پولیوقطرے پینے سے رہ جاتے ہیں اس مسئلہ اورخاص طور پر پولیو ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی حکمت عملی وضع کی گئی ہے ، ایک ماہ کی خصوصی مہم کے لئے صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح پر 7ہزار سے زائد مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، گھر گھر جانے کے ساتھ حجروں، مساجد میں جاکر اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے انسداد پولیو کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گاجس میںکمیونٹی کی موبلائزیشن کے لئے متعلقہ یونین کونسلوں کا عملہ،مقامی مذہبی سکالرز، ڈپٹی کمشنرز اور ارکان پارلیمنٹ حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک قطروں سے محروم رہنے والے 10فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیںماہ دسمبر میں ہونے والی قومی انسدا پولیو مہم سے قبل سو فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے ، جنوبی اضلاع سے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم کے دوران بونیر اور ہری پور میں قطروں محروم رہنے والے تمام بچوں کو پولیو قطرے پلائے جاچکے ہیں مہم کسی وقفہ کے بغیر15دسمبرتک جاری رہے گی۔
تازہ ترین