• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہرے قتل کے گرفتارملزم کوقید وجرمانے کی سزا

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور زیبا رشید نے 17سال قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرنے اور خاتون سمیت دو افراد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پراُسے 36سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے بطور دیت کے ورثاء کو دینے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ مذکورہ کیس میں معاون دو ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے اور مقدمے کی سامنا نہ کرنے پر مفرور قرار دیتے ہوئے اُنکے خلاف دائمی وارنٹ گرفتار ی جاری کردی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم محمد اسلام ساکن خیال میر گڑھی شریکیرہ پشاور پر الزام ہے کہ انہوں دو دیگر ساتھی ملزمان غنی ولد عثمان اور نور ولد نور الہی کے ساتھ ملکر جائیداد کے تنازعے پر 17سال قبل 2002میں خاتون مسماۃ گل شمع سمیت معراج گل کو قتل کیا تھا جبکہ مدعی مقدمہ سراج گل کو زخمی کیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ متنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم محمد اسلام کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اُسے دفعہ 302میں 25سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے بطور دیت دینے ، دفعہ 324میں 10سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ، دفعہ 337ڈی میں Arshیعنی دیت 1/3حصہ مقتولین کے ورثاء کو دفعہ 337ایف میں دمان کے طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزاء کی احکامات سنادی۔
تازہ ترین