آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے: فردوس


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے، مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہِ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ’وزیراعظم نے نواز شریف کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا‘

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بد دیانت ٹھہرا۔

قومی خبریں سے مزید