• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا : آگ لگنے سے25 لاکھ ایکڑ کا رقبہ متاثر

آسٹریلیا : آگ لگنے سے25 لاکھ ایکڑکا رقبہ متاثر


آسٹریلیا کی متعدد ریاستوں میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، حکام کے مطابق رواں ماہ آگ لگنے سے اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا میں رواں سیزن مختلف ریاستوں میں 25 لاکھ ایکڑ کا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

آگ کے باعث کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ نایاب جانوروں سمیت انواع و اقسام کی جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آگ کے باعث سڈنی کا کاروبائی علاقہ بھی دھوئیں کے بادلوں میں گھرا نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین