وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جس عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بد دیانت قرار دیا، اسی نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔
مراد سعید نے احسن قبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دکھا دیا کہ کمائی حلال کی ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے لیڈر کو نہ رسیدیں ملیں اور نہ قطری خط کا کیلبری فونٹ کام آیا۔
مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگیں صاف کرکے معاشی ترقی کی شاہراہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوروں سے چوری کا مال بھی نکلوائیں گے اور معیشت کو بھی ترقی دیں گے۔