• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹیسٹ کیپ پہنتے نسیم کو والدہ یاد آگئیں، آبدیدہ ہوگئے

ٹیسٹ کیپ پہنتے نسیم کو والدہ یاد آگئیں، آبدیدہ ہوگئے 


ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے نوجوان نسیم شاہ کو وولن گابا میں ٹیسٹ کیپ پہنائی تو وہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ پھر آنسو پونچھے، شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔ ساتھی کھلاڑی انہیں دلاسا بھی دیتے رہے۔ وہ والدہ کو زندگی میں ٹیسٹ کرکٹر بننے کا تحفہ دینا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔ جمعرات کونسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں نام درج کرا دیا، ان کی عمر16 سال 278 دن ہے۔ وہ آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں۔ انہوں نےٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر اپنا نام درج کرایا۔

تازہ ترین