کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بے بنیاد کیس ہےیہ کیس اٹھانا ہی نہیں چاہئے تھا کیونکہ سارے اکاؤنٹس آڈٹ کیے جاچکے ہیں اپوزیشن کا اس کیس پر بات کرنا چور مچائے شور کے مصدا ق ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی عاجز دھامرا ،مسلم لیگ ن کے رہنما علی ڈار اورسابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نےبھی گفتگو میں حصہ لیا،دال،چاول او رگندم کے دانوں پر کیلیگرافی کرنے والے با صلاحیت فنکار قسیم الرحمان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافے کے حوالے سے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ای پی آئی کے پی کے ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھنے کی کافی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ اپریل میں پشاور میں پیش آنے والاواقعہ ہے ۔