• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند آسٹریلوی کی مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل

انتہا پسند آسٹریلوی کی مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک کیفے میں انتہا پسند شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت میں آپے سے باہر ہوگیا اور حاملہ مسلم خاتون پر بدترین تشدد کیا۔

سفاک آسٹریلوی شخص کی جانب سے مسلم خاتون پر کیے جانے والے بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ویڈیو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے اس شخص کے فعل کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاک شخص حاملہ مسلم خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کےسر کو اپنے پیروں تلے روند رہا ہے۔

اس موقع پر کیفے میں موجود لوگوں نے مداخلت کرکے خاتون کی اس وحشی شخص سے جان بچائی۔

واقعے کے فوری بعد مقا می پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لے لیا، جبکہ تشدد کا شکار زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیا ہے کہ حملہ آور شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کر رہا تھا۔

تازہ ترین