• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کےٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپیئن میکسیکو کےگانیگان لوپیز کو ہرادیا۔

محمد وسیم نے شاندار کامیابی کو پاکستانیوں کے نام کردیا۔

محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر کو دھول چٹادی


دبئی میں ہونے والی دلچسپ و سننی خیز فائٹ آٹھ راؤنڈ تک جاری رہی، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔

محمد وسیم نے شاندار کامیابی کو پاکستانیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن میکسیکن باکسر کو ہراکر آج میں نے اپنی دسویں فائٹ جیتی ہے۔

انہوں نے ملک کا نام ایک بار پھر پوری دنیا میں روشن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ موجود تھے۔

محمد وسیم کی پروفیشنل کیریئر کی یہ گیارہویں فائٹ تھی، جس میں سے وہ دس فائٹ اُن کے نام رہیں، انہوں نے سات بار حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

تازہ ترین