راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تار ڑ نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے صفائی پر مامور ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔صفائی میں غفلت کے مرتکب اہلکار وں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اویس منظور تارڑ نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔