• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کا آصف زرداری ،فریال تالپورکی طبی بنیادوں پرضمانت کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواکے کارکنوںنے پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپورکی طبی بنیادوںپرضمانت کیلئے گزشتہ روزپشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجسکی قیادت پارٹی رہنماء ڈاکٹر فائزہ رشید کر رہی تھیں۔اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے مظاہرین سے خطاب کے دوران مقررین نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی اورڈیڑھ سالہ ناقص کاکردگی پرپردہ ڈالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین اوررہنماؤںکو انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہی ہے،پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کوعوام کے دلوں سے نکالنے والے خود بند گلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالوپور سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤ جوکہ جیلوںمیں قیدہیں کو فی الفورطبی بنیادوںپر رہا کیا جائے بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے۔
تازہ ترین