• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز 6 ماہ سے سیاسی انتقام میں قید ہیں، ن لیگ

حمزہ شہباز 6 ماہ سے سیاسی انتقام میں قید ہیں، ن لیگ


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی سیاسی انتقام میں قید کو 6 ماہ ہونے والے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ ‎ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے بغیر کسی جرم کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‎حمزہ شہباز کے خلاف نیب کوئی الزام، ٹھوس ثبوت، اور شواہد پیش نہیں کرسکا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ سابق وزیراعظم‎شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور سلمان رفیق ضمیر کے قیدی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل ضمیر کے قیدی ہیں، ‎حمزہ شہباز پہلے بھی مشرف کی آمریت کا بہادری سے مقابلہ کرچکے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہاکہ ‎‎نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملکی معیشت کو تباہ کیا ۔

تازہ ترین