امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی سقراط کہتےہیں مہنگائی سےکسانوں کوفائدہ ہوا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتی کارکردگی ’کھودا پہاڑنکلا چوہا‘ جیسی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو اجازت خود دی اور بوجھ عدالتوں پر ڈالنے کی کوشش کی ، وزراء نے نوازشریف کی بیماری پر جس طرح کے تبصرے کیے وہ ہماری تہذیب کے مطابق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے یہ کہہ کر اپنی اہمیت خود ختم کردی کہ ان کے ساتھ میڈیکل رپورٹس میں دھوکا ہوا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ زرداری صاحب تگڑے اعصاب کے مالک ہیں اسی لیے معاملات طے ہونے میں دیر ہورہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے میں ہیں ، معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔