ملتان(نمائندہ جنگ)ملتان کی بخاری کالونی میں پروفیسر پر اوباش لڑکوں کے تشدد کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، نئی دفعات شامل کرنیکا فیصلہ،لڑکوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،پولیس نے کیس کی نئے سرے سے تفتیش کا آغاز کردیا اور پرانے مقدمہ میں نئی دفعات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے لڑکوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ میں پروفیسر اعجاز پر تشدد کے واقعہ کے درج کیس میں مزید دفعات لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے پروفیسر اعجاز بھی منظر عام پر آگئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نو ٹس لینے پر شکر گزار ہوں،طالبعلم سمجھ کر بچے کو معاف کر دیا مگر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔